Live Updates

تحریک انصاف الیکشن سے بھاگنے کا بہانا ڈھونڈ رہی ہے، ایم کیو ایم کی مقبولیت پی ٹی آئی کے حلق کا کانٹا ہے‘الیکشن کے دن حق پرستوں کی فتح ہوگی ،کراچی کے ساتھ اتنی دشمنی اچھی نہیں‘الطاف حسین سے ہماری محبت کوئی ختم نہیں کر سکتا‘تحریک انصاف والے کراچی کے دشمن ‘پاکستان کو برباد کرنا چاہتے ہیں‘اسلحے کی فیکٹریاں خیبر پختون خواہ میں ہیں ‘نائن زیرو سیل کرنے والے طالبان کا دفتر کھولنا چاہتے تھے‘ جماعت اسلامی سیٹ ہار گئی تو کیا قیادت استعفیٰ دیدے گی

ایم کیو ایم کے رہنماؤں فارق ستار‘حیدر رضوی اور فیصل سبز واری کا این اے 246 کی انتخابی مہم کے جلسہ سے خطاب

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن سے بھاگنے کا بہانا ڈھونڈ رہی ہے ایم کیو ایم کی مقبولیت پی ٹی آئی کے حلق کا کانٹا ہے‘الیکشن کے دن حق پرستوں کی فتح ہوگی اورکراچی کے ساتھ اتنی دشمنی اچھی نہیں‘الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں الطاف حسین کے ساتھ ہماری محبت کوئی ختم نہیں کر سکتا‘تحریک انصاف والے کراچی کے دشمن ‘پاکستان کو برباد کرنا چاہتے ہیں‘اسلحے کی فیکٹریاں خیبر پختون خواہ میں ہیں ‘نائن زیرو سیل کرنے والے طالبان کا دفتر کھولنا چاہتے تھے‘اگر جماعت اسلامی سیٹ ہار گئی تو کیا قیادت استعفیٰ دے گی۔

ہفتہ کو ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی اور فیصل سبز واری نے لیاقت آباد میں این اے 246 کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن سے بھاگنے کا بہانا ڈھونڈ رہی ہے ایم کیو ایم کی مقبولیت پی ٹی آئی کے حلق کا کانٹا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو ایم کیوایم ایک تازہ دم جماعت کے طور پر سامنے آئے گی جب کہ ہمارے مخالفین کے پاس اب کوئی آسرانہیں وہ اس الیکشن سے پتلی گلی سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو الزامات ایم کیوایم پر لگائے گئے ہیں اس کا جواب عوام 23 اپریل کو دیں گے، اس روز حقیقت کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوگا، کنورنوید الیکشن میں کامیاب ہوں گے اور پتنگ بلندیوں پر اڑے گی جس کی عوام کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ میں ایم کیوایم پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی لیکن 23 اپریل ہماری عزت نفس کی بحالی کا دن ہے ہم اس روز عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے جب کہ اس ضمنی انتخاب کو لیکر ہمارے اتحاد کو بھی چیلنج کیا گیا لیکن ہمیں یقین ہے کہ 23 تاریخ کو ڈبوں سے جو ووٹ نکلیں گیوہ نہ صرف اس ضمنی الیکشن بلکہ پاکستان میں اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑیں گے اور ایم کیوایم ایک ریکارڈ مارجن سے کامیاب ہوگی۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے نہیں ہے، 23 تاریخ کو ایک تازہ دم ایم کیوایم وجود میں آئے گی جس کی کوکھ سے پاکستان کے مظلوموں اور محروموں کی نجات کا انقلاب آئے گا اور ایم کیو ایم پورے ملک میں ایک تیسرے ا?پشن کے طور پر سامنے آئے گی، تمام خوشیاں ہماری اور کراچی والوں کی منتظر ہیں۔حیدر عباس رضوی نے کہاکہ ہم الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں الطاف حسین کے ساتھ ہما ری محبت کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن حق پرستوں کی فتح ہوگی اورکراچی کے ساتھ اتنی دشمنی اچھی نہیں۔این اے 246کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو حلقے کے مسائل کا علم ہی نہیں ہے تو وہ اسے حل کیسے کر سکتی ہے۔جماعت اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی سیٹ ہار گئی تو کیا قیادت استعفیٰ دے گی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہاہے کہ عمران خان کراچی والوں کو آزاد کروانے کیلئے نہیں بلکہ قید کروانے کیلئے آئے ہیں۔فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے کراچی کے دشمن ہیں اور پاکستان کو بھی برباد کرنا چاہتے ہیں ،عمران خان کو کراچی کے عوام کے ساتھ ہونے والا ظلم نظر نہیں آتا اور کوٹہ سسٹم کی انصافی نظر نہیں آتی۔فیصل سبزواری نے کہاکہ کراچی کو والے الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں ،الطاف حسین یا ایم کیوایم نے کیا جرم کیاہے۔ان کا کہناتھا کہ کہ اسلحے کی فیکٹریاں خیبر پختون خواہ میں ہیں اور یہ لوگ پرائیویٹ جہاز پرکراچی آتے ہیں ،نائن زیرو سیل کرنے والے طالبان کا دفتر کھولنا چاہتے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات