جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے شواہد جمع کرانے کیلئے اوقات کار وضع

سیاسی جماعتیں پیر سے جمعرات تک ساڑھے 3 بجے ‘جمعہ کو دن 12 بجے تک دستاویزات کمیشن میں جمع کراسکیں گی

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں دھاندلی کے شواہد اور دستاویزات جمع کرانے کیلئے اوقات کار وضع کردئیے‘ جس کے تحت سیاسی جماعتیں پیر سے جمعرات تک ساڑھے 3 بجے تک جبکہ جمعہ کو دن 12 بجے تک دستاویزات کمیشن میں جمع کراسکیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن میں 15 اپریل کو دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق پہلی سماعت میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور افراد نے شواہد پیش کئے اور کمیشن کی کارروائی میں فریق بننے کی درخواست دی۔جوڈیشل کمیشن نے تمام جماعتوں کو ایک ہفتے میں دھاندلی کے ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جس کیلئے اب اوقات کار بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔