Live Updates

و زیر اعظم کا ہدف کراچی میں قیام امن ہے ‘ عمران خان کی ساری بھاگ دوڑ ا یک سیٹ ہتھیانے کیلئے ہے‘ وزیر اعظم کراچی میں قیام امن کیلئے اقدامات نہ کرتے تو عمران خان ایم کیو ایم سے این او سی لے کر جلسہ کرتے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکا عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا ہدف کراچی میں قیام امن ہے ‘ عمران خان کی ساری بھاگ دوڑ ا یک سیٹ ہتھیانے کیلئے ہے‘ وزیر اعظم کراچی میں قیام امن کیلئے اقدامات نہ کرتے تو عمران خان کراچی میں ایم کیو ایم سے این او سی لے کر جلسہ کرتے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کا ہدف کرا چی میں امن کا حصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ساری بھاگ دوڑ ایک سیٹ ہتھیانے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں عمران خان کی سرگرمیاں مجرموں کیخلاف حکومتی کارروائیوں کے بعد ہی ممکن ہوئی ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ وزیر اعظم نوا زشریف کراچی میں قیام امن کیلئے اقدامات نہ کرتے تو عمران خان متحدہ قومی موومنٹ سے این او سی لے کر کراچی میں جلسہ کرتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات