الیکشن کمیشن انتخابات کو متنازع نہ بنائے ، گھوسٹ پولنگ اسٹیشنزبنے تو الیکشن کمیشن جائیں گے،عمران خان

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی بھاری ذمہ داری یہ ہے کہ وہ انتخابات کو متنازع نہ بنائیں اگر گھوسٹ پولنگ اسٹیشنزبنے تو الیکشن کمیشن جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عارف علوی کے گھر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک نشست ہارنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ضمنی الیکشن ایک نشست کے لیے بلکہ ملک کے مستقبل کے لیے لڑرہے ہیں اور جیتنے کے لیے پورا زور لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر شہر کو چھوڑ کر بنگلہ دیش اور ملائیشیا جارہے ہیں، حالات ایسے رہے تو کراچی کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :