Live Updates

تحریک انصاف کے الزامات کی انکوائری کروائیں گے،بابریعقوب فتح محمد

کچھ جگہوں کی نشاندہی کی ہے جہاں گھوسٹ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے الزامات کی انکوائری کروائیں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے کچھ جگہوں کی نشاندہی کی ہے جہاں گھوسٹ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مقامات کی تحقیقات کرائیں گے اور تمام تحفظات دور کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات