پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر کا خطاب، دعوت ناموں کی تیار ی حتمی مراحل میں داخل

خصوصی دعوت ناموں کے علاوہ کسی شخص کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:41

اسلا م آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے عوامی جمہوریہ چین کے صدر کا خطاب، دعوت ناموں کی تیاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا، خصوصی دعوت ناموں کے علاوہ کسی بھی شخص،صحافی،سفارتکار اور بیورو کریٹس کو پارلیمنٹ ہاوس میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو چینی صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر خصوصی دعوے نامے جاری کئے جا رہے ہیں،جن کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی دعوت ناموں کے علاوہ کسی بھی شخص، صحافی،سفارتکار اور بیورو کریٹس کو پارلیمنٹ ہاوس میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :