روزانہ صبح9 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت جمع کرائے جا سکتے ہیں،جوڈیشل کمیشن آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:39

روزانہ صبح9 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)عام انتخابات2013 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے انکوائری جوڈیشل کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے انتخابی دھاندلی کے شواہد ،بیانات اور ثبوت روزانہ کی بنیاد پروصول کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روزجوڈیشل کمیشن کے آفس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے تمام فریق سیاسی جماعتیں روزانہ کی بنیاد پر ثبوت ،بیانات اور شواہد جوڈیشل کمیشن کے آفس میں جمع کرائیں، اعلامیہ کے مطابق پیر سے جمعرات تک صبح9 بجے سے دوپہر ساڑھے 3 بجے تک شواہد جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے12 بجے تک شواہد جمع ہوں گے ،ہفتہ کے روز بھی ساڑھے 3 بجے تک شواہد جوڈیشل کمیشن کے آفس میں جمع کرائے جا سکتے ہیں