انصاف دینے والے ادارے بتائیں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف کب ملے گا۔سید ظفر اقبال

فوج ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلائے ،ہم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔اطہر جاوید صدیقی

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دس ماہ مکمل ہونے اور اب تک قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے PATسندھ کے جنرل سیکرٹری سید ظفر اقبال نے کہا ایک سال مکمل ہونے کو ہے عدلیہ بتائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہ افراد کے قاتل کب گرفتار ہونگے؟فوج ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلائے ،ہم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

ماڈل ٹاؤن پر بننے والی JITقاتلوں کو تحفظ دینے والی کمیٹی ہے ،قاتلوں کو اعلٰی عہدوں سے نوازا گیا۔پنجاب حکومت قاتلوں کو تحفظ دے رہی ہے۔PATکے رہنماء اطہر جاویدنے کہا پاکستان میں کمزوروں اور طاقتوروں کے درمیان فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کو قانون توڑنے اور ملکی خزانہ لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے اب وقت آگیا ہے قوم حکمرانوں سے طاقت سے اپنا حق چھینے۔

انھوں نے کہا ہماری جنگ کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ ،ظالمانہ نظام کے خلاف ہے جہاں ایک سال ہو گیا بے گناہ لوگوں کے قاتل گرفتار ہونے کے بجائے قاتلوں انہیں وزارتوں سے نوازا گیا۔ PATکراچی کے جنرل سیکرٹری قیصر اقبال قادری نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اگر پنجاب حکومت ملوث نہیں تو JITکی رپورٹ شائع کیوں نہیں کی گئی ؟جب تک موجودہ حکومت اقتدار میں ہیں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملنا ناممکن ہے۔

انھوں نے کہا قائد انقلاب ۲۰ کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم پیچھے نہیں ہٹے عنقریب حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔PATکراچی کے سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل نے کہا سیاسی جرگہ میں ہمارے اعتماد کی JITبنانے پر اتفاق ہوا تھا مگر بد مست حکمران اس سے منحرف ہوگئے انھوں نے کہا جو عدالتیں آئے روز وارنٹ گرفتاری،اور اشتہاری کے احکام دے رہی ہیں بتائیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے وارنٹ گرفتاری کب نکلیں گے کیا پاکستان میں کمزور کیلئے انصاف نہیں ؟رانی ارشد نے کہا بلوچستان میں ۲۰مزدوروں کا قتل ،سانحہ پشاور،سانحہ شکار پور،سانحہ یوحنا آباد حکمران اگر قوم کے جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتے تو اقتدار چھوڑ دیں اور چوڑیاں پہن لیں ۔

۔خان محمد بلوچ ،نعیم اجمیری نے خطاب میں کہا کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ،پولیس