ایم کیو ایم کے لیاقت آباد فلائی اوور پر انتخابی جلسے کی سیکورٹی کے لیے 22 سو اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ایس ایس پی سینٹرل

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) ایس ایس پی سنٹرل نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ہفتے کو ہونے والے لیاقت آباد فلائی اوور پر انتخابی جلسے کی سیکورٹی کے لیے 22 سو اہلکار تعینات کیے گئے تھے اور عوام کے داخلے کے لیے عائشہ منزل کی جانب سے واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جلسہ گاہ میں آنے والوں کی جامے تلاشی اور واک تھرو گیٹ کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے لیے مجموعی طور پر 22 سو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بتایا کہ ان کے رہنما اور میڈیا کا داخلہ لیاقت آباد کی جانب سے ہوگا جبکہ عوام کا داخلہ عائشہ منزل کی جانب سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے سے قبل اسٹیج اور جلسہ گاہ کی بم ڈسپوزل یونٹ سے اسکریننگ بھی کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :