Live Updates

ضمنی انتخاب کے دن رینجرز خوف کی فضا نہ بننے دیں اور ایم کیو ایم بھی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیں اور خوف نہ پھیلائے۔عمران خان

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے دن رینجرز خوف کی فضا نہ بننے دیں اور ایم کیو ایم بھی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیں اور خوف نہ پھیلائے۔ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے ہتھیار نہیں اٹھائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عارف علوی کے گھر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے ہتھیار نہیں اٹھائے۔

ہم کراچی کے لوگوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ پڑھالکھا طبقہ سامنے آئیں اور الیکشن میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں میچ نیوٹرل امپائر سے کھیلے جاتے ہیں 23 اپریل کو الیکشن پورے پاکستان میں اہمیت کا حامل ہے جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ کراچی کا مستقبل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاویدمیانداد کو بھی اتوار کو شاہراہ پاکستان پر ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات