بلوچستان کی سیاست میں تین روز بڑی اہمیت کے حامل ہیں،پارلیمنٹرین اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سینئر پارلیمنٹرین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعیداحمد ہاشمی کی رہائش گاہ پر ہفتہ کو اہم شخصیات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی اور آنے والے دنوں کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے اور پیغامات کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ تین روز بلوچستان کی سیاست میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں جس کیلئے کافی عرصے سے درپردہ کوششیں کی جارہی تھیں آخر کار اپریل کے آخری ہفتے میں وہ کوششوں کا رزلٹ سامنے آئے گا جس کیلئے درپردہ گزشتہ چند ماہ سے کوششیں کی جارہی تھیں اور خاص طور پر سینٹ کے الیکشن کے بعد کوششوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :