فرنٹیئرکور بلوچستان کا لورالائی کے علاقے راڑہ شم میں سرچ آپریشن

مسافر بسوں پر فائرنگ میں ملوث 3 شرپسندگرفتار،قبضے سے خود کارہتھیار برآمدکر لئے گئے

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) فرنٹیئرکور بلوچستان کا لورالائی کے علاقے راڑہ شم میں سرچ آپریشن،کارروائی کے دوران مسافر بسوں پر فائرنگ میں ملوث 03 دہشتگردگرفتار،قبضے سے خود کارہتھیار برآمد۔جبکہ تربت میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کادہشتگردگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے لورالائی کے علاقے راڑہ شم میں کارروائی کرتے ہوئے مسافربسوں پر فائرنگ میں ملوث 03 دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔

گرفتاردہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں خود کارہتھیار برآمدکرلیئے گئے۔ جبکہ ایک دہشتگردکو خاتون کے لباس میں فرار ہوتے ہوئے گرفتارکیاگیا۔گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش جارہی ہے۔ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پر تربت میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کوگرفتارلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشتگردسے مزیدتفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ گرفتاردہشتگردنہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہیں بلکہ بھتہ خوری،کول مائنز ٹھیکیداران کے ٹرکوں پر فائرنگ کے واقعات میں بھی حکومت کو مطلوب تھے۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا شدت پسند اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ صوبے میں بدامنی پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرسکیں لیکن فرنٹیئرکور بلوچستان عوام کے تعاون سے بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے ایف سی اہلکاروں پرزور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور مقامی انتظامیہ ،پولیس اور لیویز کے ساتھ موئثررابطہ رکھیں تاکہ شرپسندوں اور جرائم پیشہ افرادکے ساتھ موئثر طریقے سے نمٹاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :