مجلس و حدت مسلمین کاطارق محبوب کی سکیورٹی اداروں کی تحویل میں نا گہانی موت پر تشویش کااظہار

طارق محبوب کی گرفتاری اور زیر حراست جاں بحق ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے،علامہ ناصر عبا س

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)مجلس و حدت مسلمین نے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی سکیورٹی اداروں کی تحویل میں نا گہانی موت پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کا کراچی میں کالعدم دہشتگرد جماعتیں کے دفاتر بدوستور کھلے ہیں اور ان جماعتوں کی سرگرمیاں آزادانہ جاری ہیں سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی گرفتاری اور زیر حراست جاں بحق ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے سر براہ صاحبزادہ حامد رضا کو سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی رینجرز تحویل میں نا کہانی موت پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کیاجبکہ دوسر ی جانب ایم ڈبلیو ایم کے رہنماں کے وفد نے سنی اتحاد کونسل کے مرحوم رہنما طارق محبوب کے گھر پر صاحبزادہ حامد رضا اور اہل سے ملاقات کی اور انہیں تعزیت پیش کی رہنماں میں مولانا علی انور ،علامہ مبشر حسن ، علی حسین نقوی ،رضا نقوی ،ڈاکٹر مدثر حسین سمیت دیگر رہنما شامل تھے ۔