پاسبان نے این اے246کے ضمی انتخاب کے سلسلے آج ہونے والی انتخابی ریلی کو حتمی شکل دے دی

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)پاسبان کے مرکزی الیکشن کیمپ، کریم آباد میں پاسبان کے نامزد امیدوار حلقہ NA-246عثمان معظم اور دیگر ذمہ داران نے آج(اتوار)کو ہونے والی انتخابی ریلی کو حتمی شکل دے دی جس میں دس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریلی اتوار کوساڑھے چار بجے کریم آباد پاسبان مرکزی الیکشن کیمپ سے شروع ہوکر حلقہ NA-246 کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی حسین آباد ، جناح گراؤنڈ، جاوید نہاری ، واٹرپمپ ، گلبرگ، ایف سی ایریا، لیاقت آباد اور عائشہ منزل سے ہوتے ہوئے واپس مرکزی الیکشن کیمپ کریم آباد پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی سے مختلف مقامات پر پاسبان کے امیدوارعثمان معظم اور دیگر رہنما خطاب کریں گے