مسلم لیگ ف بلوچستان کی مسلح افراد کی جانب سے راکٹ لانچرز حملے فائرنگ کے واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:15

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ فنگشنل بلوچستان کے قائم مقام صدر میر سنجر خان جمالی کے گاؤں پر مسلح افراد کی جانب سے راکٹ لانچرز کے حملے فائرنگ کے واقعات کے خلاف سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا میر سنجر خان جمالی نے اپنے حامیوں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افراد نے ہمارے بزگروں کو ہراساں کر رہے ہیں اور گزشتہ روز ہمارے گاؤں پر تین راکٹ فائر کیئے گئے اور بارہ سے زاہد مسلح افراد نے گاؤں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کی اطلاع ایس ایچ او نوتال کو دی گئی لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے میر ی اور بزگروں کی زندگیوں کو مسلح افراد سے خطرہ ہے ہمیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار نصیرآباد پولیس ہو گی اور کہاکہ واقعہ کے خلاف سندھ بلوچستان ملک گیراحتجاجی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حملہ آوروں کے نام تحریری طور پر پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :