لاہور، مبینہ قبضہ گروپ کا مقامی رہائشی خواتین اور مردوں پر وحشیانہ تشدد

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) تھانہ ڈیفنس سی کے علاقہ میں مبینہ قبضہ گروپ کا مقامی رہائشی خواتین اور مردوں پر وحشیانہ تشدد، متا ثر ہ خا تو ن نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ پو لیس نے اسکے کپڑے پھاڑ کر سرعام برہنہ کر دیا اور اہل خا نہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آ غا ز کر دیا جبکہ مقدمہ درج نہ ہوسکا، ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈ یفنس سی جونیجو سکیم کی ر ہا ئشی سلمہ ٰ بی بی نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ علاقہ کے قبضہ گروپ کے سرغنہ رانا تفسیروغیرہ نے مسلح ہو کر اسکے گھر وا قع جونیجو سکیم میں گھس آ ئے اوراس کے شو ہر کو تشد د کا نشا نہ بنا یا جس پر سلمہ ٰ بی بی نے مزا حمت کی تو رانا تفسیر نے اسے گریبان سے پکڑ کر کپڑے پھاڑ دیے اور سرعام برہنہ کر دیا مبینہ قبضہ گروپ کے سرغنہ رانا تفسیر ، عبدالودود اور دیگر نے ان پر تشدد کرتے ہوئے ان کو اپنے گھر خالی کر کے بھاگ جانے کا کہتے رہے ملز مان کے تشدد سے راشد نامی نوجوان سمیت دیگر بھی زخمی ہو گئے اہل علاقہ نے قبضہ مافیا اور پو لیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اعلی حکام سے قبضہ مافیا کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے اعلی افسران سے مدد کی اپیل کر تے ہو ئے سی سی پی او لاہور ڈی آ ئی جی آ پریشن سے مدد کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :