کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء)جئے سندھ تحریک کے ڈویژنل رہنما مہران سومرو ،عامر سندھی و دیگر نے الزام عائد کیا ہے کہ فراز ابڑو پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ڈی ایس پی ممتاز مگسی کے بھائی الطاف مگسی اور انکے ساتھی ملوث ہیں ۔ہفتے کے روز کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جئے سندھ تحریک کے رہنماو کارکنان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے پارٹی کے وائس چیئر مین سہیل ابڑو کو جھوٹی ایف آئی آر میں پھنسا یا جارہا ہے ۔ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں ۔مظاہرے کے شرکاء نے اس

موقع پر ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی بھی کر رہے تھے ۔جئے سندھ تحریک نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ پولیس سے اپیل کی ہے کہ فراز ابڑو پر حملہ کرنے والے عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سہیل ابڑو کے خلاف درج کی گئی مبینہ جھوٹی آیف آئی آر خارج کی جائے ۔

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:14

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) جئے سندھ تحریک کے ڈویژنل رہنما مہران سومرو ،عامر سندھی و دیگر نے الزام عائد کیا ہے کہ فراز ابڑو پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ڈی ایس پی ممتاز مگسی کے بھائی الطاف مگسی اور انکے ساتھی ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جئے سندھ تحریک کے رہنماو کارکنان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے پارٹی کے وائس چیئر مین سہیل ابڑو کو جھوٹی ایف آئی آر میں پھنسا یا جارہا ہے ۔

ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں ۔مظاہرے کے شرکاء نے اس