این اے 246میں ضمنی انتخاب ، تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج شاہراہ پاکستان پرانتخابی جلسہ کاانعقاد کیاجائیگا

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:14

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخاب کے حوالے پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج( اتوار) شاہراہ پاکستان پرانتخابی جلسہ کاانعقاد کیاجائیگا ، جس سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوردیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

جلسے کا اسٹیج عائشہ منزل کے قریب بنایا گیا ہے ۔ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔