کراچی،سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دس ماہ مکمل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف عوامی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:09

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دس ماہ مکمل ہونے اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے کی قیادت پی اے ٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید ظفر اقبال کر رہے تھے ۔مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری اور سانحے کے شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنمااطہر جاوید اور قیصر اقبال قادری الزام عائد کیا کہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جے آئی ٹی جانبدار ہے ،پنجاب حکومت سانحے میں ملوث عناصر کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔ ہماری جنگ کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ اورظالمانہ نظام کے خلاف ہے۔ان رہنماؤں مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملنا ناممکن ہے۔ سانحے کی شفاف تحقیقات کے لیے غیر جانبدار جے آئی ٹی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :