مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی پاسبانی کے لئے اہل سنت کا بچہ بچہ اشارے کا منتظر ہے،ڈاکٹر پروفیسر محمد اشرف جلالی

وقت آنے پر تحفظ حرمین فورس کے لئے رضاکار بھرتی کرنے کی مہم کا آغاز کردینگے ، سربراہ ادارہ صراط مستقیم پاکستان

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:03

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پروفیسر محمد اشرف جلالی نے یہاں پانچویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہامکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی پاسبانی کے لئے اہل سنت کا بچہ بچہ اشارے کا منتظر ہے،وقت آنے پر ہم تحفظ حرمین فورس کے لئے رضاکار بھرتی کرنے کی مہم کا آغاز کردین گے ۔

حرمین شریفین کا تحفظ جنگ کی آگ بجھانے میں ہے نہ کہ بھڑکانے میں،حوثی باغیوں کو کچلتے کچلتے حرمین شریفین کے تحفظ کو داؤ پر لگا دینا کوئی دانشمندی نہیں۔کچھ جماعتیں تحفظ حرمین شریفین کے مقدس نعرے کی آڑ میں اپنے ذاتی مفادات کے لئے لوگوں کے جذبات سے کھیلنا چاہتی ہیں۔سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں جنگ بندی ہی امت مسلمہ کے مفاد میں ہے ۔

(جاری ہے)

اور اسی سے ہی اسلام دشمن قوتوں کی امیدوں پر پانی پھیرا جاسکتا ہے۔ہماری حرمین شریفین سے وابستگی دنیاوی مفادات کے لئے نہیں،اخروی نجات کے لئے ہے۔مسلمان ملک یمن میں زمینی لڑائی کے لئے پاک فوج بھیجنے سے پاکستان اس فرقہ وارانہ جنگ کا حصہ بنکر بری طرح فرقہ وارانہ دہشت گردی میں الجھ جائے گا۔ہمار ا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے حکمران یمن کے خلاف لڑنے کے لئے کبھی بھی فوج نہ بھیجیں۔

اور ثالث کا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی اولین ذمہ داری ہے ،اس عقیدے کی حفاظت کے لئے ہر دور میں عاشقان رسولﷺ نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔حکومت قادیانیوں کی شر انگیزیوں پر کڑی نظر رکھے ۔یہ اسلام کے بھی دشمن ہیں اور پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فوری طور پر برطرف کیا جائے۔کانفرنس سے بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی، علامہ محمد اشرف سیال، قاری محمد یوسف ایم۔اے، علامہ ناصر مدنی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :