لیاقت بلوچ سے مرکزی اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالکریم ایم این اے اور مولانا علی ابو تراب کی منصورہ میں ملاقات

ملت اسلامیہ کے اسلامی کردار ، اسلامی نظریہ اور اتحاد امت کے لیے دینی جماعتوں ، قائدین اور کارکنان کو یکسو اور یک آواز ہونے پر اتفاق

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے مرکزی اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالکریم ایم این اے اور مولانا علی ابو تراب نے منصورہ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ سیاسی محاذ پر دینی جماعتوں میں جو بھی اختلاف رائے اور حکمت عملی ہو لیکن ملت اسلامیہ کے اسلامی کردار ، اسلامی نظریہ اور اتحاد امت کے لیے دینی جماعتوں ، قائدین اور کارکنان کو یکسو اور یک آواز ہوناچاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور یمن میں قضیہ صرف قضیہ نہیں یہ صورتحال عالم اسلام کے لیے انتہائی خطرناک ہے ۔ یمن میں قبائل کے درمیان مذاکرات اور مصالحت عرب ممالک کی قیادت کر سکتی ہے لیکن پاکستان کو سعودی عرب کی اندرونی سلامتی ، حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے بلا ہچکچاہٹ مدد کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی قرار اداد کے بعد عالم اسلام میں پاکستان کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کی گئیں لیکن حکومت ، دینی اور سیاسی قیادت نے تدبر اور جائز موقف کے ساتھ صورتحال کو سنبھالا ہے اور نقصان کا ازالہ کیا ہے ۔

پاکستان کے عوام سعودی عرب کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز چوہدری کی اہلیہ ، سابق وزیر مملکت خارجہ خسرو بختیار کے والد مخدوم رکن الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :