Live Updates

خواجہ آصف کے خلاف عمران خان کے 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کافیصلہ محفوظ ،30 اپریل کو سنایا جائے گا

ہفتہ 18 اپریل 2015 21:50

خواجہ آصف کے خلاف عمران خان کے 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کافیصلہ محفوظ ،30 ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد زیبا چوہدری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 30 اپریل کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو فاضل جج نے سماعت کی تو عمران خان کے وکیل نے خواجہ آصف کی متفرق درخواست کے حوالے سے تحریری جواب داخل کرایا جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر شوکت خانم کینسر ہسپتال کے فنڈز سے بیرون ملک سرمایہ کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر عمران خان نے ان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :