عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے مسئلے پر خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید میں نوک جھونک

عمران خان کو جتوانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے حنیف عباسی پر ایفی ڈرین کا جھوٹا مقدمہ بنوایا، سعدرفیق، 10یا20 گرام افیون نہیں 2ٹن ایفی ڈرین کے کوٹے کامعاملہ ہے، شیخ رشید کا جواب

ہفتہ 18 اپریل 2015 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید میں دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک ٹی وی پروگرام میں 2013کے عام انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جتوانے کیلئے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے حنیف عباسی پر ایفی ڈرین کا جھوٹا مقدمہ بنوایا، جس پر شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ 10گرا م یا 20گرام افیون کا مسئلہ نہیں، 2ٹن ایفی ڈرین کا کوٹہ ہے، وزیر ریلوے اور اسپیکر قومی اسمبلی نفسیاتی طور پر دباؤ کا شکار ہیں، دھاندلی ثابت ہوئی تو عمران خان الیکشن کی کال دیں گے.