ایم کیو ایم کا اتنا بڑا جلسہ ثبوت ہے کہ یہ زندہ لاشیں نہیں کراچی کے زندہ عوام ہیں: ایم کیو ایم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 اپریل 2015 21:48

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اپریل 2015 ء) این اے 246 کیلئے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماوَں فیصل سبزواری، حیدر عباس رضوی، خالد مقبول صدیقی، کنور نوید اور فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو این اے 246 میں فتح ایم کیو ایم کو ہی حاصل ہوگی، ایم کیو ایم کا اتنا بڑا جلسہ ثبوت ہے کہ یہ زندہ لاشیں نہیں کراچی کے زندہ عوام ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم ہمیشہ کراچی کے عوام کے دکھ درد میں ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے، کراچی کے عوام کو اپنے دشمنوں اور دوستوں کا علم ہے اس لیے کراچی کے عوام الطاف حسین کا ہی ساتھ دیں گے۔ 23 اپریل کو صرف رسمی کاروائی کا ہونا باقی ہے، ایم کیو ایم کو الیکشن میں فتح پہلے ہی حاصل ہوچکی ہے۔تحریک انصاف کراچی کو آزاد کروانے نہیں بلکہ یرغمال بنانے آرہی ہے، تحریک انصاف کراچی کی دشمن ہے، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف پورے ملک سے لوگ اکٹھے کرلیں تب بھی اتنا بڑا جلسہ نہیں کرسکتے جتنا بڑا جلسہ ایم کیو ایم نے کیا ہے۔