اوباما کا شاہ سلمان کو فون، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 18 اپریل 2015 21:44

اوباما کا شاہ سلمان کو فون، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اپریل۔2015ء) امریکا کے صدر براک اوباما نے سعودی عرب فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو یقین دلایا ہے کہ واشنگٹن، سعودی عرب کی سیکیورٹی کا اہتمام کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار صدر اوباما نے ٹیلی فون پر خادم الحرمین الشریفین سے یمن، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ خادم الحرمین الشریفین نے چین کے صدر ژی جن پنگ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں دوست ملکو ں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :