سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے غیرسندھیوں کی آبادکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 21:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے غیرسندھیوں کی آبادکاری کے خلاف مرکزی رہنما خیرمحمد مگسی، ضلعی صدر مجید مغیری، الہورایو عمرانی، طارق جتوئی، بابل خان مگسی، سردار مگسی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی کیمپ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعہ پر رہنماؤں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت سندھ میں غیروں کو آباد کرکے سندھ کی امن کو تباہ کرکے معاشی طور پر سندھیوں کو کنگال بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بحریہ ٹاؤں اور ذوالفقار آباد جیسے سندھ دشمن منصوبیس بناکر کروڑوں غیر سندھیوں کو آباد کرنے کا پلان بنایا جارہا ہے، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ غیروں کی آبادکاری کو ختم کرکے غیرقانونی طور پر رہنے والے غیرسندھیوں کو نیکالی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :