لاڑکانہ ڈیف ایسوسی ایشن کی جانب سے معذور کوٹہ میں ناانصافی ہونے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 21:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) لاڑکانہ ڈیف ایسوسی ایشن کی جانب سے معذور کوٹہ میں ناانصافی ہونے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، اس موقعہ پر ایسوسی ایشن کی رہنماؤں خلیل الرحمٰن عباسی، امجد کوکر اور دیگر نے کہا کہ ہمیں معذور کوٹہ کے مطابق روزگار دیا جائے، ڈیف نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں، سرکاری علاج، کھیلوں کے سامان، ہنری تربیت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دیگر معذوروں کو شامل کرکے ان کی مالی مدد کی جائے کیونکہ کئی معذوروں کو عام زندگی گذارنے اور مہنگائی کے باعث کئی مشکلات کا سامنا ہے۔