دنیا ضرورت توہو سکتی ہے بقا نہیں، ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہئے، علامہ محمد الیاس قادری

روزمحشررشوت و سفارش کام نہ آ سکے گی، سرکار مدینہ کی شفاعت امید کی کرن ہو گی، دعوت اسلامی کے بانی کا مدنی مذاکرہ میں بیان

ہفتہ 18 اپریل 2015 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) دنیا اور اس کے لوازمات ضرورت تو ہو سکتے ہیں مگر کسی بھی مسلمان کے لئے بقاء نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامی کے امیرعلامہ محمد الیاس عطارقادری نے مدنی مذاکرے میں بیان کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ دنیا کی زندگی چند روزہ ہے جبکہ قیامت کا ایک دن 50 ہزار سال کا ہو گا لہٰذا ہمیں اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہئے اور اپنے لئے نیک اعمال اکٹھے کرنے چائیں۔ روز محشر نہ رشوت چلے گی نہ کسی کی سفارش صرف سرکار مدینہ اورنیک لوگوں کی شفاعت ہم گنگہگاروں کے لئے امیدکی کرن ہو گی۔

متعلقہ عنوان :