چینی صدر کا دورہ پادونوں ممالک کے درمیان سدابہار دوستی کو مزید گہرا بنانے میں تاریخی کردار ادا کریگا ٗصدرمملکت

پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کی ضرورت ہے ٗ ممنون حسین کی سفیر مسعود خالد سے گفتگو

ہفتہ 18 اپریل 2015 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان سدابہار دوستی کو مزید گہرا بنانے میں تاریخی کردار ادا کرے گا۔یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے چین کے لیے پاکستان کے سفیر مسعود خالد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے صدر مملکت سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے پر مسعود خالد کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے کے لیے مسعود خالد اور ان کی ٹیم کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم ہوگا۔ صدر مملکت نے پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں 2015 میں منائی جانے والی پاک چین دوستی کے سال کی تقریبات اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :