Live Updates

عمران خان اہلیہ کے ہمراہ کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں اچانک کھانا کھانے پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 اپریل 2015 21:00

عمران خان اہلیہ کے ہمراہ کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں اچانک ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ میں اچانک کھانا کھانے پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان آج 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے جہاں عارف علوی کی رہائش گاہ پر ان کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی تھی، اس کے بعد عمران خان اچانک کلفٹن میں واقع ایک غیر ملکی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے پہنچ گئے جہاں ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ریحام خان اور تحریک انصاف کے دیگر کئی رہنماء بھی موجود تھے۔ ریسٹورنٹ میں موجود لوگ عمران خان کو اپنے درمیان پا کر حیرت زدہ رہ گئے، اس موقع پر کئی لوگوں نے عمران خان سے آٹو گراف لیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :