جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت رابطہ عوام مہم کی سر گر میاں زور و شور سے جا ری ہیں، سجاد احمد عباسی

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت رابطہ عوام مہم کی سر گر میاں ضلع بھر میں زور و شور سے جا ری ہیں اب تک اسلام آباد میں کئی ہزار مردو خواتین اور نو جو انوں کو جماعت اسلامی کا شعوری ممبر بنا یا گیا ہے ۔ہزاروں مر دو خواتین روزانہ دن کے مختلف اوقات میں گھر گھر جا کر شہر یوں کو جماعت اسلامی کے ممبر بنا رہے ہیں اس مہم میں ضلع بھر میں قائم جماعت اسلامی کے 33 تنظیمی سر کلوں میں دعوتی کیمپ بھی لگا ئے گئے ہیں جہاں پر کار کنان جمع ہو کر وفود کی صورت میں گلی ،محلے ،مار کیٹوں میں جا کر اہل علاقہ سے ملاقات کر کے انھیں جماعت اسلامی میں شمو لیت کی دعوت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی کی برادر تنظیمات شباب ملی ،اسلامی جمعیت طلبہ ، تنظیم اساتذہ ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین ،جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ ، بز نس فورم ، اسلامی جمعیت طالبات ،جمعیت طلبہ عر بیہ ،جمعیت اتحا د العلماء بھی پوری طرح شر یک ہیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان کار کنان کے ہمراہ ضلع کے دونوں انتخابی حلقوں کے دورے کے مو قع پر عوامی اجتماعات سے خطاب اور مختلف برادریوں کے سربراہوں ،مو ثر سیاسی و سماجی افرد اورتاجر رہنماؤں سے ملاقات کر کے انھیں جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں ۔

مہم کے بڑے پیمانے پر ابلاغ کے لیے ضلع بھر میں سیکڑوں کی تعداد میں بینرزآویزاں اور لاکھوں کی تعداد میں ہینڈ بل بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ الیکٹرونک اور پر نٹ میڈیا کے علا وہ سو شل میڈیا پر بھی مہم زور و شورسے جاری ہے

متعلقہ عنوان :