طارق محبوب کو جئے مسلمان کا نعرہ لگانے کی سزادی گئی ،عبدالوحیدیونس نورانی

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:52

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) انجمن نوجوانان اسلام کا ایک ہنگامی اجلاس جنرل سیکریٹری شیخ عبدالوحیدیونس کے زیرصدارت منعقدہواجس میں سنّی اتحادکونسل کے رہنماطارق محبوب کی جیل کسٹڈی میں شہادت پر شدیدتشویش، دکھ اور افسوس کا ظہارکیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ عبدالوحیدیونس نورانی نے کہاکہ طارق محبوب کو جئے مسلمان کا نعرہ لگانے کی سزادی گئی ،انہوں نے کہاکہ طارق محبوب اپنوں کیبے اعتنائی اور غیروں کی سازشوں کا شکارہوئے،لسانیت، عصبیت اور فرقہ واریت کے خلاف انہوں نے نوجوانوں کو متحدومنظم کیا۔

انہوں نے کہاکہ طارق محبوب کا خون ہرگزرائیگاں نہیں جائے گا۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طارق محبوب کی شہادت کی آزادانہ غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائے۔اجلاس میں اکابرین اہلسنّت کی ہدایت کے مطابق آئندہ کے لائحہء عمل طے کرنے پر اتفاق کیاگیا۔اے این آئی رہنماؤں نے طارق محبوب کی شہادت کی خبر کے بعدرابطہ کرنے والوں سے اظہارتشکر کیا۔اس موقع پر طارق محبوب کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔