حکومت واضح کرے دہشتگردوں کو فنڈنگ کون کرہاہے؟سربراہ پاکستان سُنی تحریک

طارق محبوب صدیقی کی موت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں ٗثروت اعجازقادری

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:47

حیدرآباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ حکومت واضح کرے کہ دہشت گردوں کو فنڈنگ کون کرہاہے؟دہشت گردوں کے اکاؤنٹ شائع کیے جائیں،دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصرکو کیفرکردارتک پہنچانے کیلئے اپیکس کمیٹی کوآزادانہ فیصلے کرنے دیے جائیں،پاکستان کی بدنصیبی یہ ہے کہ یہاں آئین ،قانون اورفوج کو تسلیم نہ کرنے والی دہشتگردتنظیموں کو پروٹوکول دیاجاتاہے،پاکستان اس وقت بدترین بحران کاشکارہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے حیدرآبادپریس کلب میں مِیٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ پاکستان سُنی تحریک ملک بھر سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی،اس بات کافیصلہ ہم وقت آنے پرکریں گے کہ انتخابات انفرادی حیثیت سے لڑیں گے یاکسی جماعت سے اتحادکریں گے۔

(جاری ہے)

ان کامزیدکہناتھاکہ دہشت گردی ایک کینسرہے، جب کینسرہوجاتاہے تو آپریشن یاسرجری کی ضرورت پڑتی ہے، ملک میں قیام امن کیلئے جرم کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں دینی ہونگی تاکہ آئندہ کوئی جرم کے ارتکاب کاتصوربھی نہ کرے،ملک وقوم کی ترقی اوراستحکام کیلئے حکمرانوں کو میڈاِن پاکستان پالیسیاں بنانی ہونگی،یمن کے ایشوپرپارلیمنٹ کی قراردادکی مکمل حمایت کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن سے متعلق ایک صحافی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے ثروت اعجازقادری نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کاکام بہت اہم ہے،اگردرست سمت میں تحقیقات کی جائیں توملک میں شفاف انتخابات کی راہ ہموارہو گی اورجمہوریت کوجِلاملے گی۔

ایک اورسوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ قاتلوں اوردہشت گردوں کو حکومتی لوگ چھپاکررکھتے ہیں اوروقت آنے پراپنے مقاصدکیلئے استعمال کرتے ہیں،ایک صحافی کے سوال کادیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ NA-246کے ضمنی انتخابات میں حمایت کیلئے اگرکسی پارٹی نے رابطہ کیاتو مشاورت کے بعدفیصلہ کریں گے،ملک کو نظام مساوات کی ضرورت ہے۔ثروت اعجازقادری نے انجمن نوجوانان پاکستان کے سربراہ طارق محبوب صدیقی کی جیل میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ طارق محبوب صدیقی کی جیل میں وفات قابل تشویش ہے۔

طارق محبوب صدیقی کی موت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔طارق محبوب صدیقی کے اہل خانہ اور اورانجمن نوجوانان پاکستان کے کارکنان کے غم میں برابرکے شریک ہیں ،ا ﷲ تعالیٰ طارق محبوب کی مغفرت اورسوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :