کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم عالمی دنیا کو نظر کیوں نہیں آتے؟جماعۃ الدعوۃ

کشمیری آزادی کے لئے جب بھی آواز بلند کرتے ہیں تو انڈیا تشدد کے ذریعے انکی آواز کو دبانے کی کوشش کرتا ہے‘رہنماؤں کا مشترکہ بیان

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم عالمی دنیا کو نظر کیوں نہیں آتے؟،کشمیری آزادی کے لئے جب بھی آواز بلند کرتے ہیں تو انڈیا تشدد کے ذریعے انکی آواز کو دبانے کی کوشش کرتا ہے،حریت رہنماؤں کی گرفتاریاں اور کشمیریوں پر تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی ہے،پاکستان کے پرچم اٹھانا جرم نہیں کشمیریوں کا حق ہے،حکومت پاکستان عالمی سطح پر اس مسئلہ کو اٹھائے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک آزادی جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری حافظ خالد ولید،جماعۃ الدعوۃ لاہور کے امیر مولانا ابوالہاشم،مولانا ادریس فاروقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔حافظ خالد ولید نے کہا کہ کشمیریوں نے سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا کر ثابت کر دیا کہ ان کی محبت کا مرکز پاکستان ہے ۔

(جاری ہے)

نہتے کشمیریوں پر بدترین تشدد اور حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں سے دنیا کی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا۔

یہ تحریک نئی نہیں ہے ۔ بھارتی مظالم کے باجودکشمیری آج بھی جرات سے کھڑے ہیں وہ ایک ہی بات کرتے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان۔ پہلے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کی وجہ سے مایوسی پھیلی ہوئی تھی لیکن آج پاکستان پھر سے کشمیری مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ سوال کرتے ہیں اقوام متحدہ ، یواین عالمی اداروں کی بے شمار قراردادیں جو کشمیر کو حق خو دارادیت دینے کی بات کرتے ہیں وہ کہاں ہیں؟۔

مولانا ابوالہاشم نے کہا کہ 82سالہ بوڑھے بزرگ سید علی گیلانی نے چھ مہینے ہسپتال میں رہنے کے باجود25سے 30ہزار لوگوں کی ریلی نکالی اور نعرے لگائے ۔ پاکستانی پرچم لہرائے ، قربانیاں دینے کا عزم کرتے رہے لیکن ان سب کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بھارتی مظالم کے خلاف ایک خاتون آسیہ اندرابی ڈٹ کربہادری سے کھڑی ہے۔ اس کے مضبوط موقف نے دنیا کے ملکوں کو شرمندہ کر دیا اس نے کہاصرف جھنڈا لہرانے کی بات نہیں ہم کشمیر ی23مارچ اور 14اگست بھی مناتے ہیں جب تک کشمیر پاکستان میں شامل نہیں ہو جاتا ہماری جدوجہد جاری ہے گی ۔

مولانا ادریس فاروقی نے کہا کہ سرینگر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں برسانے پر کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی تشدد بد ترین ریاستی دہشت گردی ہے۔حکومت پاکستان سفارتی محاز پر بھارت کی اس دہشت گردی کو بے نقاب کرے۔اس مسئلہ پر خاموشی اختیار کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی۔سرینگر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگیں اورپاکستان خاموش رہے۔کشمیری حق رکھتے ہیں کہ پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو۔عالمی فورم پر مسئلہ اٹھا کر پوری دنیا کو کشمیریوں کی آواز سنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :