تحریک انصاف نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مہم تیز کر دی

شنیلا روت ،ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی،ساجدہ فاروق نے بیل احا طہ کرسچن کالونی میں ڈور ٹو ڈور مہم میں حصہ لیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مہم تیز کر دی ، شنیلا روت ،ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی،ساجدہ فاروق نے بیل احا طہ کرسچن کالونی میں ڈور ٹو ڈور مہم میں حصہ لیا ، پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال،شنیلا روت، سعدیہ سہیل ۔ پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی،وارڈنمبر 2کے امیدوار ان چوہدری اخلاق حسین، وارڈ نمبر 6 تیمور اختر وارڈ نمبر 9والٹن سے شیخ بشارت علی اور ساجدہ فاروق نے محلہ گوالمنڈی ، گلستان کالونی، شاہد ٹاؤن، غوثیہ کالونی، محلہ دھوبی گھاٹ ،بیل احاطہ ،خراس محلہ اور عسکری 9 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 کو تحریک ا نصاف کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرے گی ۔

(جاری ہے)

کینٹ کی عوام پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو عبرت ناک شکست دیں گے۔کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی پر بجلی بن کر گریں گے ۔(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے عوام بیزار ہو چکے ہیں اب عوام کی نظریں تحریک انصاف اور عمران خان پر ہے ،(ن) لیگ کینٹ کی عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے گلیاں اور سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی اور سیوریج سسٹم بھی ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی کھڑا رہتا ہے جس سے بچے ،بوڑھے اور نو جوان سمیت ہر عمر کے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں عوام کا پیسہ حکمرانوں کی جیبوں میں جا رہا ہے۔

حکومتی وزراء سرکاری وسائل سے بھرپور مداخلت کر رہے ہیں کینٹ کی عوام ان موسمی اور مصنوعی (ن) لیگی امیدوارون کو نشان عبرت بنا دیں گے کیونکہ انہوں نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اور گیارہ مئی کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی ہے ۔عوام بلے کے نشان پر مہر لگا کر (ن) لیگ کے درباریوں کا احتساب کریں گے ،عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو کسی قیمت پر ووٹ نہیں دیں گے۔

عوا م کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے تحریک انصاف کے امیدوار ان خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اتریں ہے ۔اگر حکومت پنجاب دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو اس بار اس کو منہ کی کھانی پڑے گی ،مسیحی برادری تحریک انصاف کے امیدواران کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے عوام کو مہنگائی ،کرپشن، بے روزگاری، دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ کے سواء کچھ نہیں دیا ۔

کارنر میٹنگ میں چوہدری ذولفقار ،دلشاد، تنزیلہ عمران، شاہینہ فیاض، پرویز سوتی، رانا سہیب، رانا ماجد، یاسین اخلاق ، زیشان، گورا، ذاہد بلا، تسلیم، کاشف جٹ، حکیم کلیم،مسز عابدہ، میمونہ اشتیاق، مسز ذاہدہ، منزہ، میمونہ خالد،مسز سیف قمر ،رضوان لالہ، یونس چوہان، سید اسد نقوی، جان محمد، فضل خان، محمد عباس، ،نذیر حسین، سمیت سینکڑوں پارٹی خواتین و کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔