دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جانا چاہیے‘ ڈاکٹر شفقت شیرازی

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:34

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) چین کے صدر شی چن پنگ کا دورہ پاکستان بے پناہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کومزید وسعت حاصل ہو گی۔پاکستان کے بہت سارے دوست نما دشمنجو کہ ہمیں غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ان سب نے اپنی نظریں چین کے صدر کے دورہ پاکستان پر مرکوز کر رکھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمارا دیرینہ اور مخلص دوست ہے ۔

(جاری ہے)

ماضی میں ہم امریکہ نوازی سے متاثر ہو کر اس کو نظر انداز کرتے رہے جو ہمارے لیے نقصان کا باعث بنا۔ امریکہ فقط اپنے مفادات کا یار ہے وہ کسی کا دوست نہیں۔امریکہ کی بجائے چین سے دوستی ہمارے لیے ہر لحاظ سے سود مند ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مختلف منصوبہ جات پر معاہدوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھی ہمیں کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے تاکہ امن و سلامتی کے دشمن عناصر کی سرکوبی کی جا سکے۔چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہمیں بھی دوستی کے تمام تقاضے احسن انداز میں پورے کرنے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :