23 اپریل کو این اے 246 کے ضمنی الیکشن والے روز لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی: کے الیکٹرک

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 اپریل 2015 20:31

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اپریل 2015 ء) کے الیکٹرک نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن والے دن بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کے الیکٹرک کو این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 23 اپریل کو لوڈشیدنگ نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کے جواب میں اس سے قبل کے الیکٹرک کی انتظامیہ کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ گیس کی مطلوبہ مقدار نہ ملنے کے باعث این اے 246 میں 23 اپریل کو لوڈشیڈنگ نہ کرنا مشکل ہوگا، تاہم اب کے الیکٹرک کی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں بلائے گئے خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 23 اپریل کو این اے 246 میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :