چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کیلئے 7بنچ تشکیل دیدئیے

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کیلئے 7بنچ تشکیل دیدئیے گئے ہیں جن میں دو ڈویژن اور پانچ سنگل بنچ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈویژن بنچ عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق این قریشی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اﷲ ، جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوں گے جبکہ سنگل بنچوں کی سربراہی چیف جسٹس محمد انور خان کاسی ، جسٹس نور الحق این قریشی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی ، جسٹس اطہر من اﷲ اور جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

متعلقہ عنوان :