اسلام آباد ‘تھانہ گولڑہ کے علاقے میں اراضی کے تنازعہ پر2 گروپوں میں گولیاں چل گئیں‘‘ایک جاں بحق ‘7شدید زخمی

زخمیوں ہسپتال منتقل ‘پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال سے ہی گرفتار کرلیا‘ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کے علاقے میں 2 گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق جبکہ 7شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جنہیں پولیس نے ہسپتال میں ہی گرفتار کرلیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اﷲ دتہ میں دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر جھگڑا ہو گیا، جس میں راجہ رفعت اور بنارس گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں غلام رسول گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ 7افراد شدیدزخمی ہو گئے ۔

تھانہ گولڑہ نے بتایا کہ زمین کا تنازعہ کافی عرصے سے چلا آ رہا تھا تاہم پولیس نے تمام زخمیوں کو پولیس کلینک ہسپتال منتقل کر دیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ گولڑہ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال میں ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات قابو کر لئے ہیں، ملزمان کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :