سی ڈی اے کے سالانہ بجٹ میں 4 ارب روپے اضافے کا امکان

زیرو پوائنٹ سے روات تک سگنل فری 10رویہ سڑک کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کی مد میں 30 ارب کی رقم وفاقی حکومت سے ملنے پرمنصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ پائینگے

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے سالانہ بجٹ میں 4 ارب روپے اضافے کا امکان ہے، بڑے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 30 ارب روپے کی رقم وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے کی صورت میں منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ پائینگے۔ سی ڈی اے کے شعبہ فنانس کے معتبر ذرائع نے ’’اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔

2015ء‘‘بتایا ہے کہ سی ڈی اے کا گزشتہ سال کا مالی بجٹ 46 ارب روپے تھا جبکہ اس سال یہ بجٹ 50 ارب روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے اور سال 2015-16ء کا بجٹ جون کے آخری ہفتے میں بورڈ سے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 50ارب روپے کے بجٹ سے 30ارب روپے میگا پراجیکٹس اور غیر ترقیاتی یافتہ سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں کیلئے رکھے جا رہے ہیں جبکہ بقایا 20ارب روپے کی رقم سے ملازمین کی تنخواہیں و دیگر اخراجات پورے کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی ڈی اے چونکہ اپنے ذرائع سے 50ارب روپے کی خطیر رقم پوری کرنے کے قابل نہیں ہے لہذا میگا پراجیکٹس کی تعمیر سب سے بڑا منصوبہ زیرو پوائنٹ سے روات تک سگنل فری 10رویہ سڑک کی تعمیر ہے جو کہ 21ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا سے وفاق سے فنڈز لئے جائینگے اور وفاق کی جانب سے سی ڈی اے کو خطیر رقم فنڈز جاری نہ کئے گئے تو میگا پراجیکٹس کو رواں مالی سال میں بھی پورا کیا جانا ممکن نظر نہیں آتا ہے

متعلقہ عنوان :