نیٹو فورسز کوتیل کی سپلائی دینے والے ٹینکرز مالکان کا شیرین جناح کالونی میں اپنے مسائل کیلئے مظاہرہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) نیٹو فورسز کوتیل کی سپلائی دینے والے ٹینکرز مالکان خیبر شینواری جرگہ ٹرانسپورٹ کے متاثرین نے شیرین جناح کالونی میں اپنے مسائل کے لیے مظاہرہ کیا اور ٹھیکیداروں کے خلاف نعرے بازی کی جرگے کے چیئرمین حاجی عبدالروٗف نے مظاہرین اور انتظامیہ سے خطاب میں حکومت سے اپیل کی کے ٹھکداروں سے ہماری خون پسینے کی رقم اور آئل ٹینکرز واپس دلوائے جائے اور پاکستان سے نیٹو کو افغانستان تیل پہچانے کے دوران جان بحق اورجلائے جانے والے ٹینکرز کی انشورنس کی رقم فوری دلوائی جائے اور راستے میں اغوا کئے جانے والے ٹینکرز بازیاب کروائے جائے اعلٰی حکام سے اپیل کی کے جان بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ فاقہ کشی کا شکار ہے ان کو مرنے سے بچائے اوہمارے اورپر ظلم اوردھمکی دینے والے ٹھکدار عزیز اﷲ اور مجاہد کو گرفتار کرکے ان کو قرار واقعے سزا دی جائے

متعلقہ عنوان :