Live Updates

نواز شریف ، زرداری ، فضل الرحمن اور الطاف اپنی اپنی اننگز کھیل چکے ،عوام عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ‘ جمشید اقبال چیمہ

میاں برادران کی بادشاہت اب چند مہینوں کی مہمان ہے ،پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ، ملکی سلامتی کے فیصلے مشاورت سے کیے جائیں ‘ رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ، آصف زرداری ، فضل الرحمن اور الطاف حسین اپنی اپنی اننگز کھیل چکے ہیں ،اب عوام عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ، پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے، ملکی سلامتی کے فیصلے مشاورت سے کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں کینٹ کنٹونمنٹ میں گھر گھر مہم کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جو جماعتیں عوام کی رائے کا احترام نہیں کرتیں وہ صفہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں ، تحریک انصاف جب بھی برسراقتدار میں آئی عوام کی عزت اور جان و مال کا تحفظ کرے گی ۔پاکستان کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں بلکہ یہ 19کروڑ عوام کا پاکستان ہے جو عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دے سکے وہ ملک کیا چلائیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے جیبیں بھرنا کوئی کمال نہیں بلکہ عوام کی جیبیں بھرنا اصل کمال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی عادت ہے کہ جب بھی ملکی سلامتی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا وہ خود کیا کسی سے مشاورت نہیں کی ۔ میاں برادران کی بادشاہت اب چند مہینوں کی مہمان ہے ۔ انہیں اپنے ظلم کے احتساب کے لئے تیاری کرلیں عوام لوٹی ہوئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 19کروڑ عوام عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے اور اس وقت تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جو عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلا کر رہے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات