تحریک آزادی کشمیر کے زیر اہتمام آج لاہورپریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،ریاستی دہشت گردی اور حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف آج بروز (اتوار)دن 2بجے تحریک آزادی کشمیر کے زیر اہتمام لاہورپریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مظاہرہ میں وکلاء رہنما،سماجی کارکن ،دینی جماعتوں کے نمائندے اور رہنما شرکت و خطاب کریں گے۔