ثمینہ خالد گھرکی کا کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن بورڈ کے مختلف وارڈز کا دورہ ٗ انتخابی مہم میں حصہ لیا

عوام پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں ٗمایوس نہیں کرینگے ٗ گفتگو

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن بورڈ کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور پھر وہاں پر ہونیو الے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے سلسلے میں پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا انہوں نے باقر محلہ صدر بازارکا دورہ کیا والٹن بورڈ کے وارڈ نمبر دس میں عدنان سرور کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا پھر چونگی امرسدھو وارڈ نمبر 8میں صفدر غازی کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا پھر ورڈ نمبر 3سے پارٹی امیدوار عباس نمبر دار کے دفتر کا افتتاح کیا چررڈ پنڈ میں غلام رسول اور بھٹہ چوک میں شریف مغل کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ان وارڈز کے ووٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں پیپلز پارٹی کامیاب ہونے کے بعد یہاں کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور کامیاب ہونے کے بعد اپنے وعدوں پر مکمل عمل کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام سے جھوٹے وعدے کر نے پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام کرنے پر یقین کرتی ہے اور جب بھی پیپلز پارٹی کو حکومت میں آنے کا موقع ملا تو پیپلز پارٹی نے عوام کی فلا ح و بہبود کے کام کئے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع مل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :