عابدشیر علی اور خواجہ سعد رفیق جیسے نا اہل لوگ اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ انکا گھر وں سے نکلنا مشکل کردیں گے‘ میا ں محمو د الرشید

پی ٹی آئی صرف اکیلی دھاندلی کے بارے میں بات کر رہی تھی ،آج ملک کی 21جماعتیں دھاندلی دھاندلی کر رہی ہیں‘اپو زیشن لیڈر پنجا ب

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ عابدشیر علی اور خواجہ سعد رفیق جیسے نا اہل لوگ اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ انکا گھر وں سے نکلنا مشکل کردیں گے ‘ تحریک انصاف صرف اکیلی دھاندلی کے بارے میں بات کر رہی تھی اور آج ملک کی 21جماعتیں دھاندلی دھاندلی کر رہی ہیں یہ تحریک انصاف کے اصولی مؤقف کی سب سے بڑی کامیابی ہے جوڈیشل کمیشن سے توقع کرتے ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کو مکمل کرے گی ،عمران خان ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں عام آدمی کے پاس ووٹ کی طاقت ہے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے بڑے بڑے برجوں کو سیاست کے میدانوں سے باہر اٹھا کر پھینک سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ عمران خان نے عا م آدمی کو زبان دی ہے کہ وہ اپنے حق کے لئے ظالم کے سامنے کھڑا ہو سکے تحریک انصاف نے نئے پاکستان کی بنیاد آج رکھ دی ہے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد اور ملک میں آنے والی تبدیلی کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،تحریک انصاف نے دنیا کی تاریخ میں ایک ایسی تحریک برپا کی جس سے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا اور پورے ملک میں ہونے والے جلسوں میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی عمران خان نے اٹھارہ سال پہلے بیج بویا وہ آج تن آور درخت بن چکا ہے ،آج اپنی نظروں سے دیکھ رہے ہیں پورے ملک میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :