کراچی کے علاقے کیماڑی میں پانی کی کئی دنوں کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا جنگل شاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:19

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے کیماڑی میں پانی کی کئی دنوں کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے جنگل شاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور واٹر بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین ایم اے جناح روڈ کو بند کرنا چاہتے تھے تاہم موقع پر موجود رکن سندھ اسمبلی ہمایوں محمد خان نے مظاہرین کو روڈ بلاک کرنے سے روک دیا اور کہا کہ واٹر بورڈ کا عملہ کیماڑی کے پانی میں کٹوتی کرکے دیگر علاقوں کو فراہم کر رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقے میں قلت ہو گئی ہے اور لوگ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس صورت حال کا نوٹس لے ۔ کیماڑی کے کوٹے کا پانی بحال کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :