لطاف حسین بتائیں انھوں نے اقتدارکے باوجو دسانحہ 30ستمبر اورپکاقلعہ آپریشن کے متاثرین کو انصاف کیوں نہیں دلایاگیا،حافظ طاہرمجید

غلط بیانی کرناایم کیوایم اور اس کے قائدکاوطیرہ رہاہے متحدہ دروغ گوئی کے ذریعے ہمیشہ عوام کوگمراہ کرتی رہی ہے ، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے امیر حافظ طاہرمجیدنے کہاہے کہ الطاف حسین بتائیں کہ انھوں نے اقتدارکے باوجو دسانحہ 30ستمبر اورپکاقلعہ آپریشن کے متاثرین کو انصاف کیوں نہیں دلایاگیا،شہداء کے لیے جمع کیے گئے فنڈز لندن کیسے پہنچے۔غلط بیانی کرناایم کیوایم اور اس کے قائدکاوطیرہ رہاہے متحدہ دروغ گوئی کے ذریعے ہمیشہ عوام کوگمراہ کرتی رہی ہے ۔

متحدہ کی قیادت کے جماعت اسلامی پر حالیہ من گھڑت الزامات اپنی جانب سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کاحصہ ہیں ورنہ پاکستان کے عوام جماعت اسلامی کی خوبیوں اورقربانیوں کوتسلیم کرتے ہیں ۔ پکاقلعہ آپریشن ہویاسانحہ 30ستمبر جماعت اسلامی ہمیشہ تمام سانحات پر عوام کے درمیان رہی اورمتاثرہ لوگوں کی مددکی ہے ،پکاقلعہ آپریشن کے فوری بعدجماعت اسلامی کے مرکزی رہنمالیاقت بلوچ نے پکاقلعہ ،سول اسپتال ،بھٹائی اسپتال ودیگر علاقوں کادورہ کیا،متاثرہ لوگوں سے ملاقاتیں کیں اوران کی مناسب امدادکی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ 30ستمبر 88ء کے سانحہ کے بعدامیرجماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدحیدرآبادآئے تھے اورشہداء کے گھروں میں جاکر اظہارتعزیت کیاتھاوراس ظلم کیخلاف بھرپور آوازاٹھائی تھی ۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کاکردارصاف ستھراہے ان شاء اللہ این اے 246 کراچی سے جماعت اسلامی کے امیدوار راشدنسیم ہی جیتیں گے ،انھوں نے کہاکہ الطاف حسین کویہ بات بھی خودہی بتادیناچاہیے کہ انھیں ضیاء الحق کے دورحکومت میں سزاکیوں ملی تھی ورنہ عوام تو بخوبی جانتے ہیں کہ متحدہ کے قائدکوسزامزارقائدپرپاکستانی پرچم جلانے کے جرم میں ہوئی تھی ۔کراچی، حیدرآبادکے عوام متحدہ سے سخت بیزارہیں اور اس سے نجات حاصل کرناچاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :