پاک فوج عرب امارات بھیجے جانے سے متعلق حکومت اور پارلیمنٹ نے درست فیصلہ کیا ہے، ثروت اعجاز قادری

حکمرانوں کو مصلحت اور منافقت کا راستہ چھوڑ کر مضبوط فیصلے کرنا ہونگے ،مائیک پر صلاة وسلام پڑھنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، ہم نے ڈی جی رینجرز سے وقت مانگا ہے ، ہمارے کچھ تحفظات ہیں جو انہیں بتائیں گے ،میٹ دی پریس سے خطاب

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج عرب امارات بھیجے جانے سے متعلق حکومت اور پارلیمنٹ نے درست فیصلہ کیا ہے۔ حکمرانوں کو مصلحت اور منافقت کا راستہ چھوڑ کر مضبوط فیصلے کرنا ہونگے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ شاہد غوری، عمران قادری اور دیگر بھی موجو دتھے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ مائیک پر صلاة وسلام پڑھنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، ہم نے ڈی جی رینجرز سے وقت مانگا ہے ، ہمارے کچھ تحفظات ہیں جو انہیں بتائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بحرانی کیفیت سے گزررہا ہے جس طرح آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے اپنا کردار ادا کیا اسی طرح سب کو مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

حکمران اپنی پالیسیاں میڈ ان پاکستان بنائیں ، ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو پہلے وزیراعظم شہید لیاقت علی خان کے بعد بہتر قیادت نہیں مل سکی ۔ آج کی قیادت مک مکا اور ذاتی مفادات کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے ۔ حکمران دو سال تک قاتلوں کو چھپائے رکھتے ہیں اور جب اپنا مسئلہ حل ہوجاتا ہے تو پھر قاتلوں کو منظر عام پر لایا جاتا ہے۔ اس ملک میں ڈالروں کے عیوض ضمیر فروخت کرنے کی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں تنظیم سازی کی ہے اور اب سندھ میں بھی آنیو الے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کررہے ہیں۔ اس مرتبہ امید کرتے ہیں کہ سلیکشن نہیں الیکشن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :