نواز شریف نے تاریخی اعلانات کرکے گلگت بلتستان کے عوام کا حقیقی معنوں میں دل جیت لیا ہے،شہزادہ حسین خان مقپون

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے صوبائی صدر شہزادہ حسین خان مقپون نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے تاریخی اعلانات کرکے گلگت بلتستان کے عوام کا حقیقی معنوں میں دل جیت لیا ہے وزیر اعظم پاکستان کے اعلانات پر عملدرآمد سے علاقے میں معاشی انقلاب آئے گا وزیر اعظم پاکستان کے تاریخی اعلانات سے مخالفین بوھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں آنے والے انتخابات میں مخالفین کے ضمانتیں ضبط کرادیں گے الیکشن میں مخالفین کو جتنا بھی زور لگائے امیدوار نہیں ملیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے جس جرأت کا مظاہرہ کرکے لالک جان سٹیڈیم جوٹیال میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی اور علاقے کے حقیقی سپوت ہونے کا ثبوت دیا ہے اس پر حفیظ الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد نوجوانان پاکستان و صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن (ر) صفد ر اعوان نے حسن خلوص اور محبت سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو مراعات اور یوتھ لون سکیم اور لیپ ٹاپ سکیم میں کوٹہ بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرنے پر گلگت بلتستان کے نوجوان مشکور ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں امید ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اعوان آئندہ بھی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے جلسے کو فول پروف سیکورٹی دینے اور شاندار انتظامات کو یقینی بنانے پر صوبائی انتظامیہ ، ضلعی انتظامیہ سمیت سیکورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے ذمہ داران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے کامیاب جلسے کے انعقاد پر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان، یوتھ ونگ کے نوجوانوں اور ایم ایس ایف ن کے عہدیداروں اور طلباء کے مشکور ہیں جنہوں نے دن رات محنت اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے والہانہ عقیدت اور جلسے کے شاندار انتظامات پر عملی اقدامات کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(راٹھور)

متعلقہ عنوان :