پولیس تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کیلئے پرعزم ہے، آئی جی سندھ

ہفتہ 18 اپریل 2015 20:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے مقامی ہوٹل میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کیلئے پرعزم ہے اوراس سلسلے میں آنے والی تمام مشکلات کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورپبلک پراسبیکویشن سروسز میں بہتری کیلئے منعقد کی گئی ہے اور اس ورکشاپ کااہتمام جرمنی کے وفاقی دفتر خارجہ کی طرف سے کیا گیا جرمن حکومت کی جانب سے بین الاقوامی روابطہ اوردوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے کام کرنے والا ادارہ ہے

متعلقہ عنوان :